ایم کیوایم شعبہ اطلا عات ویڈیو سیکشن کے رکن شہز اد نبی کے والد انتقال کر گئےمر حوم کے سو گوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔ 11 سمبر2013ء
متحد ہ قو می مو ومنٹ شعبہ اطلا عا ت ویڈیو سیکشن کے رکن شہز اد نبی کے والد ممتا ز نبی گذشہ روز علالت کے با عث انتقال کر گئے مر حو م کی عمر 67 سال تھی مر حوم نے سو گوار ان میں بیوہ 6صا حبز اے اور ایک صا حبز ادی چھو ڑی ہیں۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ویڈیو سیکشن کے رکن شہز اد نبی کے والد ممتا ز نبی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ایک تعز یتی بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مر حو م کے تما م سو گو ار لو احقین سے دلی تعز یت و ہمد ردی کر تے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرما ئے اور سو گو ارا ن کو صبر و جمیل کی توفیق دے۔ آمین علا وہ ازیں ایم کیوایم شعبہ اطلا عات کے ارکا ن نے بھی ویڈیو سیکشن کے رکن شہزاد نبی کے والد ممتا ز نبی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے مر حو م کی مغفرت اور سو گو اران کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا مر حوم کا سو ئم مو رخہ 13ستمبر 2013بر وز جمعہ ظہر تا عصر فلیٹ C11/6ایف سی ایریا کر اچی میں ہو گا ۔