ایم کیوایم اورنگی ٹاون سیکٹر یونٹ 124 کے سابق انچارج و یوسی 5 کے سابق نائب ناظم محمد رشید کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔ 10 ستمبر2013ء
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سابق انچارج و یوسی 5کے سا بق نائب ناظم محمد رشید کی المناک شہاد ت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ بر داشت کرنا کا حوصلہ دے۔ (آمین)