Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
وزارت داخلہ نے ’’مہاجر ری پبلکن آرمی‘‘ کا شوشہ چھوڑ کر کراچی کے عوام پر جھوٹا اور بیہودہ الزام عائد کرنے کی کوشش کی ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
Posted on: 9/1/2013 1
’’مہاجر ری پبلکن آرمی‘‘ کا شوشہ چھوڑنے سے شہر کراچی کے عوام میں تشویش کا پایا جانا فطری عمل ہے، اراکین سندھ اسمبلی
چیف جسٹس، کراچی اور اس کے عوام پر بیہودہ اور جھوٹے الزامات عائد کرنے والوں کا محاسبہ کریں، اراکین سندھ اسمبلی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔یکم ، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وزارت داخلہ کی جانب سے ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘ کا شوشہ چھوڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی منی پاکستان ہے اور منی پاکستان کے خلاف کسی بھی سطح پر کوئی سازش کی جائے گی تو ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ سازشوں کے تانے بانے بننے والوں کو ہی ہمیشہ ناکامی اور شرم کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کے حکام کو ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘ جیسا کوئی شوشہ چھوڑنے سے قبل 19، جون 1992ء کو ایم کیوایم پر لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد جناح پور کے الزام کی حقیقت کو جان لینا چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ زمینی حقائق کے مطابق کراچی میں مہاجر وں کی آبادی ملک میں بسنے والی دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے اور کراچی اس وقت حکومت سندھ کی دہشت گردوں کو حاصل سرپرستی کے باعث بدامنی ، قتل و غارتگری اور بھتہ خوری کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے اور دہشتگردوں کی روزانہ کی بنیاد پر سفاکانہ کاروائیوں میں دیگر قومیتوں کے ساتھ ساتھ مہاجر اکثریت سے نشانہ بن رہے ہیں اور اس حقیقت کے باوجود وزارت داخلہ کی جانب سے ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘ کا شوشہ چھوڑنے سے شہر کراچی کے عوام میں تشویش کا پایا جانا فطری عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے باشعور عوام کو 19جون 1992ء کا بد ترین ریاستی آپریشن یاد ہے جسے اس وقت کی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے نام پر شروع کیا اور اس کا رخ اردو بولنے والوں کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کی طرف موڑ دیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کے حکام نے ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘کا شوشہ چھوڑ کر ایک مرتبہ پھر کراچی کے عوام پر جھوٹا اور بیہودہ الزام عائد کرنے کی کوشش کی ہے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ وہ ’’مہاجر ری پبلکن آرمی ‘‘ کے شوشے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور کراچی اور اس کے عوام پر بیہودہ اور جھوٹے الزامات عائد کرنے والوں کا محاسبہ کریں ۔
2/21/2025 9:36:55 PM
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت I Support Altaf Hussainمہم ملک بھرمیں گھرگھر
...
19 Feb 2025
''خان آف قلات'' میرسلیمان داؤد جان احمد زئی بلوچستان کے بارے میں ایم
...
19 Feb 2025
مسئلہ بلوچستان کے بارے میں ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی کتاب
...
18 Feb 2025
عوام وکارکنان سے اپیل الطاف حسین
...
15 Feb 2025
بانی و قائد الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے وفد کا کراچی پریس کلب
...
15 Feb 2025
کراچی میں ٹریفک حادثات کے معاملے پر سوموٹولیاجائے، ایم کیوایم کے بانی
...
14 Feb 2025
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اورا
...
07 Feb 2025
امریکہ کے صدرڈونلڈجے ٹرمپ اسرائیل اورفلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریا
...
06 Feb 2025
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگ
...
05 Feb 2025
اے ارضِ کشمیر مصطفےٰ عزیزآبادی
...
05 Feb 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us