سرکاری سرپرستی میں قائم ایک نام نہاد ٹولے کے مسلح افرادکا حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے زونل آفس پر حملہ
حملہ آوروں نے کارکنوں پرتشدد کیا، فائرنگ کی ، کارکنوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی زخمی ہوئیں
مسلح حملہ آوروں نے ایم پی اے راشدخلجی پر قاتلانہ حملہ کیا اورزونل کمیٹی کے رکن راشدممتازپر بھی فائرنگ کی
حملہ آوروں کے ساتھ پولیس بھی موجودتھی جس نے ان حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کوتحفظ فراہم کیا
ایم کیو ایم کے زونل آفس پر ایک نام نہادٹولے کے دہشت گردوں کاحملہ ، کارکنوں پرتشدداورفائرنگ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی
اسٹیبلشمنٹ نے ایک طرف کراچی میں حقیقی دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے خلاف سرگرم کردیاہے تودوسری جانب اسٹیبلشمنٹکے قائم کردہ ایک دوسرے ٹولے کو حیدرآباد میں سرگرم کردیا گیا
اس قسم کی اوچھی حرکتوں سے ایم کیوایم کونہیں حیدرآبادکے امن کونقصان پہنچے گا۔رابطہ کمیٹی
یہ سلسلہ فی الفوربندکرایاجائے اور اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 13؍ مئی 2016ء