مزار قائد پر ہونیو الے ایم کیوایم کے دھرنے میں آفتاب احمد شہید اور حق پرست شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
کراچی ۔۔۔12، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مزار قائد کے سامنے شہید کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کی رہائی اور بازیابی کیلئے دیئے جانے والے دھرنے میں ایم کیوایم کے کارکن اور سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمد شہید اور تمام حق پرست شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔ دھرنے کے اختتام پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ ، رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شہداء کی یاد میں فرداً فردا! شمعیں روشن کرکے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی ، اسیر کارکنان کی رہائی ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔