Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے یونٹ آفس پر حملے، توڑپھوڑ، آفس کو آگ لگانے، فائرنگ، کارکنوں پر تشدد اور پرامن احتجاج کرنے والے کارکنان و عوام پر فائرنگ کے واقعات کھلی دہشت گردی ہیں۔ رابطہ کمیٹی


لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے یونٹ آفس پر حملے، توڑپھوڑ، آفس کو آگ لگانے، فائرنگ، کارکنوں پر تشدد اور پرامن احتجاج کرنے والے کارکنان و عوام پر فائرنگ کے واقعات کھلی دہشت گردی ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/12/2016
لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے یونٹ آفس پر حملے، توڑپھوڑ، آفس کو آگ لگانے، فائرنگ، کارکنوں پر تشدد اور پرامن احتجاج کرنے والے کارکنان و عوام پر فائرنگ کے واقعات کھلی دہشت گردی ہیں۔ رابطہ کمیٹی
حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے آفس پر حملہ کرکے پہلے آفس پر توڑپھوڑ کی، اسے آگ لگائی،کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے
علاقے کے نوجوان، بزرگ، بچے اورخواتین اس واقعہ پر لانڈھی تھانے کے باہر پرامن احتجاج کررہے تھے کہ مسلح حقیقی دہشت گردوں نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی ، ایم کیوایم کے کارکن راحیل شجاع زخمی ہوگئے 
حقیقی دہشت گردوں نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشددبھی کیا
سرکاری ایجنسیوں کی سرپرستی کی وجہ سے پولیس ورینجرز نے ان حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں کیا 
ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی پولیس حکام سے درخواست کرتے رہے لیکن پولیس نے اس دہشت گردی کا مقدمہ تک درج نہیں کیا
ایم کیوایم کے دفتروں پر حملے کرنے والے اورلانڈھی کے پرامن اورنہتے عوام اور کارکنوں کو زخمی کرنے والے جرائم پیشہ عناصر حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 11 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے یونٹ آفس پرحملے، توڑپھوڑ، آفس کوآگ لگانے ، فائرنگ ، کارکنوں پر تشدداورپرامن احتجاج کرنے والے کارکنان وعوام پر فائرنگ کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بدھ کی شب 10سے 12موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح حقیقی دہشت گردوں نے لانڈھی چھ نمبرمیں یوسی 17کے آفس پر حملہ کرکے پہلے آفس پر توڑپھوڑکی، اسے آگ لگائی اوروہاں موجودکارکنوں کوتشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ۔ جب حقیقی دہشت گردوں کی اس کارروائی کے خلاف علاقے کے عوام نے لانڈھی تھانے پر پہنچ کرا س پر احتجاج کیااورواقعہ کی ایف آئی آردرج کرانے کی کوشش کی،علاقے کے نوجوان، بزرگ، بچے اورخواتین اس واقعہ پر پرامن اندازمیں احتجاج کررہے تھے کہ جدیدوخودکارہتھیاروں سے مسلح حقیقی دہشت گردوں نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے کارکن ر احیل شجاع زخمی ہوگئے ۔حقیقی دہشت گردوں نے پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشددبھی کیا۔رابطہ کمیٹی نے حقیقی دہشت گردوں کی اس کھلی دہشت گردی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی دہشت گردگزشتہ کئی دنوں سے لانڈھی اورملیرمیں ایم کیوایم کے دفاترپر حملے کررہے ہیں،کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ کررہے ہیں لیکن ایم کیوایم کے تمام تراحتجاج کے باوجودحکومت، پولیس، رینجرزاورانتظامیہ نے اس صورتحال کا کوئی نوٹس نہیں لیا،آج بھی لانڈھی میں حقیقی دہشت گردوں نے دہشت گردی کابازارگرم کیالیکن سرکاری ایجنسیوں کی سرپرستی کی وجہ سے پولیس ورینجرز نے کھلے عام دہشت گردی کرنے والے ان حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں کیا ۔ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پولیس حکام سے درخواست کرتے رہے لیکن پولیس نے اس دہشت گردی کامقدمہ تک درج نہیں کیا۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے دفتروں پر حملے کرنے والے اورلانڈھی کے پرامن اورنہتے عوام اورکارکنوں کوزخمی کرنے والے جرائم پیشہ عناصر حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 

1/10/2025 3:10:53 PM