ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والی نامور شخصیات ساتھی اسحاق ، کرم چند کنگرانی ، حیدر امام رضوی ، امجد اللہ خان اور حمز ہ نفیس کو ایم کیوایم کے پالیسی ساز ادارے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کردیا گیا۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کردی ہے
کراچی ۔۔۔ 11؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والی نامور شخصیات ساتھی اسحاق ، کرم چند کنگرانی ، حیدر امام رضوی ، امجد اللہ خان اور حمز ہ نفیس کو ایم کیوایم کے پالیسی ساز اور اہم تنظیمی شعبہ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل کردیا ہے جس میں وہ بحیثیت اراکین اپنی خدمات انجام دیں گے۔مذکورہ نامور شخصیات کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ گزشتہ روز ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بھی کردی ہے ۔