ایم کیو ایم کینیڈا ذیر اہتمام تمام بڑے شہروں میں ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کے رینجرز کے ہاتھوں ماوارئے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے
آفتاب احمد کے قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔حیدر عباس رضوی
ہزاروں کارکنان و ذمہ داران اور مرکزی رہنماؤں کو شہید کر دینے کے باوجود قائدِ تحریک الطاف حسین نے کارکنان و عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ڈاکٹر ندیم احسان
کینیڈا کے تمام بڑے شہروں میں سینکڑوں کارکنان و ہمدرد آج سراپا احتجاج ہیں۔ آصف قاضی
ٹورونٹو (پ ر ) متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کیذیر اہتمام تمام بڑے شہروں ٹورنٹو‘ مونٹریال‘ ونڈسر‘ ایڈمنٹن‘ اور کیلگری میں ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کے رینجرز کے ہاتھوں ماوارئے عدالت قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ جسمیں مظاہر ین نے اپنے ہاتھوں میں احتجاجی نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور پاکستان میں ایم کیو ایم کے کارکنان پر ہونے والے مظالم کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگا کر اپنا ریکارڈ احتجاج کروایا اور ہینڈ بلز تقسیم کئے ۔ان مظاہروں میں رابطہ کمیٹی پاکستان کے رکن حیدر عباس رضوی ‘ نگراں ایم کیو ایم کینیڈا ڈاکٹر ندیم احسان‘ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی‘ ارکین سینٹرل کمیٹی و ذمہ داران کے علاوہ مقامی زمہ داران‘ کارکنان ‘ مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے جلسے سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب احمد کے قتل میں ملوث تمام قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کے رینجرز کے ہاتھوں ماوارئے عدالت قتل قانوں نافذ کرنے والے اداروں پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔انصاف دینے والا کوئی نہیں ۔نگراں ایم کیو ایم کینیڈا ڈاکٹر ندیم احسان نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن نافذ کرنے کے نام پر ہمارے کارکنان کو چن چن کر مارا جا رہا ہے۔ہزاروں کارکنان و ذمہ داران اور مرکزی رہنماؤں کو شہید کر دینے کے باوجود قائدِ تحریک الطاف حسین نے کارکنان و عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح آج ہم بھی کینیڈا کے بڑے شہروں میں اس ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اور جب جب پاکستان میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی ہم اس ہی انداز میں احتجاج ریکارڈ کر واتے رہیں گے۔کینیڈا بھر میں منعقد ہونے والے ان مظاہروں میں عورتوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شریک ہو کر ثابت کردیا کہ ہم ان احتجاجی مظاہروں کا قانونی حق حاصل رکھتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی درازی عمر اور صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اور تحریک کی راہ میں شہید ہونے والے تمام ساتھیوں اور ہمدردوں کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی گئی۔