آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرزاہلکاروں کوحراست میں لیا جانا اورانکے خلاف کارروائی کا آغازخوش آئند ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
امیدہے آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپورکارروائی کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
امیدہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حکم کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائینگے۔رابطہ کمیٹی
امیدہے تحقیقات کے معاملے میں ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات کویقینی بنایاجائے گا ۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے دیگرزیرحراست کارکنوں کوبھی فی الفورعدالتوں میں پیش کیاجائے اور ان کاطبی معائنہ کرایاجائے ۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 10 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹراورایم کیوایم کے سینئرکارکن آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرزاہلکاروں کوحراست میں لئے جانے اوران کے خلاف کارروائی کے آغازکوخوش آئندقراردیاہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے امیدظاہرکی کہ آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپورکارروائی کی جائے گی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے حکم کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اورتحقیقات کے معاملے میں ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات کویقینی بنایاجائے گا ۔رابطہ کمیٹی نے اس امیدکابھی اظہارکیاکہ جس طرح آج کارروائی کے ا س مرحلے کے بارے میں عوام کومیڈیاکے ذریعے آگاہ کیاگیاہے اسی طرح آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے تمام مراحل سے عوام کوآگاہ کیاجائے گا۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ اسی طرح ایم کیوایم کے دیگرزیرحراست کارکنوں کے معاملے کو بھی سنجیدگی سے لیاجائے ، انہیں فی الفورعدالتوں میں پیش کیاجائے اور ان کاطبی معائنہ کرایاجائے ۔