سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کوان کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کی بازیابی پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی دلی مبارکباد
لندن ۔۔۔ 10 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کے رہنمایوسف رضاگیلانی کوان کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر دلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی حیدرگیلانی کااغوااورتین سال تک ان کی عدم بازیابی کی وجہ سے یوسف رضاگیلانی اوران کے اہل خانہ شدیدذہنی کرب واذیت میں مبتلاتھے۔ تاہم اللہ تعالیٰ کاشکرہے کہ آج علی حیدرگیلانی کی بازیابی ہوگئی ہے جس پر میں یوسف رضاگیلانی اوران کے تمام اہل خانہ کودلی مبارکبادپیش کرتاہوں اوریہ دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ سب کواپنی امان میں رکھے ۔