ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمداوردیگرکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورکارکنوں کی جبری گمشدگیوںکے خلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں نوجوانوں، بزرگوں، شعبہ خواتین کی کارکنوں، دیگرہمدردخواتین،یوتھ اوربچوں نے شرکت کی
مظاہرے میں لندن ، برمنگھم،مانچسٹر،بریڈفورڈ، شیفیلڈ،نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں مختلف پوسٹرز،بینرزاورپلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جن پر آفتاب احمدشہیدکی تصاویراور ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوں اوردیگرزیادتیوں کے خلاف کلمات درج تھے
مظاہرین ظلم وزیادتیوں کے خلاف زوردارنعرے لگاتے رہے۔شدیدگرمی اوردھوپ کے باوجودمظاہرین کاجوش وجذبہ قابل دیدتھا
پاکستان میںآپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں اورعام مہاجروں کو ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرزکے اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاجائے اورانہیں قرارواقعی سزادی جائے ، لاپتہ کارکنوں کو فی الفوربازیاب کرایاجائے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
ایم کیوایم کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسے دیوارسے لگایاجارہاہے۔ڈاکٹرسلیم دانش
مہاجربھی پاکستانی ہیں، ان کے ساتھ غیروں جیساسلوک نہ کیاجائے اوران کے خلاف مظالم بندکئے جائیں۔ڈاکٹرسلیم دانش
ریاستی اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف یہ ظلم بندہوناچاہیے ۔ہاشم اعظم
احتجاجی مظاہرے کے موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے نام ایک پٹیشن بھی ہائی کمیشن کے حکام کے حوالے کی گئی
لندن ۔۔۔ 8 مئی 2016ء