ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کو عزت و احترام دیئے بغیر کوئی بھی معاشرہ مہذب ، ترقی یافتہ اور باشعور نہیں بن سکتا، جناب الطاف حسین
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ماؤں کو جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد
لندن ۔۔۔ 08؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ’’ماؤں ‘‘ کو عظمت اور احترام کا درجہ دیکر دنیا اور آخرت کی سچی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں اورماں وہ عظیم ہستی ہے جس کو عزت و احترام دیئے بغیر کوئی بھی معاشرہ مہذب ، ترقی یافتہ اور باشعور نہیں بن سکتا ۔ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ماں کی آغوش بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اور ماں صرف ایک بچے کی نہیں بلکہ ایک نسل کی پرورش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری بہادر والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ نے مجھے ہمیشہ حق اور سچ کی تلقین کی اور حق پرستی کی راہ میں آنے والی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا اور آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ میری پیاری ماں کی بہترین تعلیم اور تربیت کا ہی نتیجہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم ماؤں کو دلی مبارکباد پیش کی اور ماؤں کی عظمت کو زبردست سلام تحسین پیش کیا
English Viewers