سماجی کارکن خرم ذکی کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی میں آپریشن کے باوجودٹارگٹ کلنگ کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
خرم ذکی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔رابطہ کمیٹی
خرم ذکی کے لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
کراچی ۔۔۔ 7 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سماجی کارکن خرم ذکی کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خرم ذکی سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کے مسائل اوردیگرسماجی مسائل کواجاگرکرنے میں کوشاں تھے کہ آج مسلح دہشت گردوں نے انہیں ٹارگٹ کرکے شہیدکردیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کے باوجودٹارگٹ کلنگ کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں اورمعصوم وبے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ خرم ذکی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔ انہوں نے خرم ذکی کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ خرم ذکی کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔