وفاقی وزیر مملکت برائے صحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ کی جانب سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں تبدیلیوں کے فیصلہ قابل تحسین ہے ، خواتین ارکان اسمبلی قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل اور کشور زہرا
کراچی ۔۔۔6،مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی خواتین ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل اور کشور زہرا نے وفاقی وزیر مملکت برائے صحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ کی جانب سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں تبدیلیوں کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں مثبت تبدیلیوں کے اطلاق سے شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے گا بلکہ 2000مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی باعزت روزگار فراہم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ سائرہ افضل تارڑ کے حوصلہ کن فیصلہ سے ڈرف مافیا سے نجات ملے گی اور تربیت یافتہ لوگوں پر مشتمل انفراسٹرکچر میسر آئے گا جو صاف شفاف ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں کی جانے والی تبدیلیوں سے ملک میں سرمایہ کاری کے امکانات بڑھیں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جس سے ملک کی معیشت مضبوط و مستحکم ہوسکے گی ۔