Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف حیلوں اور بہانوں سے بجلی کی طویل بندش پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف حیلوں اور بہانوں سے بجلی کی طویل بندش پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 5/4/2016 1
کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف حیلوں اور بہانوں سے بجلی کی طویل بندش پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نااہل افسران اور ڈپارٹمنٹس کے درمیان مضبوط رابطے نہ ہونے کی وجہ سے عوام ان کی 
نااہلی کی سزا بھگت رہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
’’کے الیکٹرک ‘‘ کی انتظامیہ نااہل افسران کو برطرف کرکے میرٹ پر مقامی افراد کو تعینات کرے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی میں ’’کے الیکٹرک ‘‘ کی من مانیوں کو روکاجائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔4، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف حیلوں اور بہانوں سے بجلی کی طویل بندش کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ’’کے الیکٹرک ‘‘ کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نااہل افسران اور ڈپارٹمنٹس کے درمیان مضبوط رابطے نہ ہونے کی وجہ سے عوام ان کی نااہلی کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ’’کے الیکٹرک ‘‘ کی انتظامیہ نااہل افسران کو برطرف کرکے میرٹ پر مقامی افراد کو تعینات کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے عوام ’’کے الیکٹرک‘‘ کے نااہل افسران کی وجہ سے دوہرے عذاب کا شکار ہیں ، ایک طرف تو بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے اور دوسری جانب نیپرا کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرکے جعلی بل بنائے جارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ’’کے الیکٹرک ‘‘ کی من مانیوں کو روکاجائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے ۔

1/10/2025 3:06:57 PM