Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پولیس ،رینجرزاورقانون نافذکرنے والے ادارے قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔الطاف حسین


کراچی میں پولیس ،رینجرزاورقانون نافذکرنے والے ادارے قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 5/3/2016 1
کراچی میں پولیس ،رینجرزاورقانون نافذکرنے والے ادارے قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔الطاف حسین
آفتاب احمدپردوران حراست بہیمانہ تشددکیاگیاجس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی
آفتاب احمدکاپوسٹ مارٹم بھی رینجرزکے محاصرے میں ہوااوراس دوران ڈاکٹروں اوراسٹاف کوبھی باہرنکال دیاگیا، اس ظلم وبربریت کی مثال دنیامیں کہیں نہیں ملتی
جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے
رینجرز نے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی دھن میں لوگوں کو’’پکڑو اورمارو‘‘ کواپناوطیرہ بنالیاہے 
آفتاب احمدکے بہیمانہ ماورائے عدالت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،اس سے پہلے کہ مزیدلوگ ماورائے عدالت قتل کردیئے جائیں،صدر،وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ ، وزیراعلیٰ سندھ،صوبائی وزیرداخلہ سے مطالبہ
اگرظلم کایہ سلسلہ بندنہیں کرایاگیاتوہم اس پر بھرپوراحتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔ الطاف حسین
آرمی چیف جنرل راحیل شر یف ،آفتاب احمدکے بہیمانہ ماورائے عدالت کی تحقیقات کرائیں،الطاف حسین
واقعہ میں ملوث رینجرزاہلکاروں کاکورٹ مارشل کیاجائے جواپنے عمل کے ذریعے قومی ادارے کی ساکھ کونقصان پہنچارہے ہیں
قائدتحریک الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
لندن۔۔۔ 3 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں پولیس ،رینجرزاورقانون نافذکرنے والے ادارے آپریشن کے نام پر قانون کے نفاذ کے بجائے قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔انہوں نے یہ بات رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے آج رینجرزکی حراست کے دوران سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹراور ایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمدکے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس واقعہ پر دلی صدمہ اورافسوس کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آفتاب احمد ایک محنتی اورسینئرکارکن تھے جوچھوٹاموٹا بزنس کرتے تھے اورساتھ ہی سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرکے فرائض بھی نہایت دیانتداری اورایمانداری سے انجام دیتے تھے ۔انہیں یکم مئی کورینجرزنے گھرسے گرفتارکیا، دوسرے دن ان کاریمانڈلیا،ان پر دوران حراست بہیمانہ تشددکیاگیاجس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ رینجرز انہیں اسپتال لے کرگئی اور پوسٹ مارٹم بھی رینجرزکے محاصرے میں ہوااوراس دوران اسپتال کے ڈاکٹروں اوراسٹاف کوبھی کمرے سے باہرنکال دیاگیااور وہاں کسی کوجانے کی اجازت نہیں تھی۔اس ظلم وبربریت کی مثال دنیامیں کہیں نہیں ملتی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ستمبر2013ء سے شروع کئے جانیوالے آپریشن کے بارے میں کہاگیاتھاکہ یہ آپریشن جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف ہوگالیکن جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے، ایم کیوایم کے پچاس سے زائدکارکنان ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے ، ہزاروں کارکنوں کو گرفتارکیاگیا، سینکڑوں جیلوں میں اسیر ہیں جبکہ170سے زائدلاپتہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ رینجرز کے اہلکارایم کیوایم کو ختم کرنے کی دھن میں اتنے زیادہ جھنجھلاگئے ہیں کہ اب انہوں نے لوگوں کو’’پکڑو اورمارو‘‘ کواپناوطیرہ بنالیاہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورصوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال کواس بہیمانہ ماورائے عدالت قتل کافوری نوٹس لیناچاہیے اوراس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرناچاہیے،اس سے پہلے کہ مزیدلوگ اسی طرح ماورائے عدالت قتل کردیئے جائیں۔اگرظلم کایہ سلسلہ بندنہیں کرایاگیاتوہم اس پر بھرپوراحتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے خصوصی مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث رینجرزاہلکاروں کاکورٹ مارشل کیاجائے جواپنے عمل کے ذریعے قومی ادارے کی ساکھ کونقصان پہنچارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آفتاب احمدشہیدکی مغفرت فرمائے، انکے درجات بلند فرمائے ۔

1/10/2025 3:15:50 PM