سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان، آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت کافوری نوٹس لیں، الطاف حسین
حراست کے دوران آفتاب احمد کی ہلاکت کی تحقیقات عدلیہ کی زیرنگرانی کرائی جائے، الطاف حسین
آفتاب احمد حراست میں جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے پہلے کارکن نہیں ہیں ،الطاف حسین
اس سے پہلے بھی ایم کیوایم کے لاتعدادذمہ داران اورکارکنان حراست کے دوران شہید ہوچکے ہیں، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان شہید کے سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد کی شہادت پر قائدتحریک الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔3، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رینجرز کی حراست میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمدکی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آفتاب احمد حراست میں جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے پہلے کارکن نہیں ہیں ، اس سے پہلے بھی ایم کیوایم کے لاتعدادذمہ داران اورکارکنان حراست کے دوران شہید ہوچکے ہیں، ہزاروں کارکنان جیلوں میں اسیر ہیں ، سینکڑوں گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں اور آج بھی چھاپوں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے مطالبہ کیا کہ وہ آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت کافوری نوٹس لیں اور اس کی عدلیہ کی زیرنگرانی تحقیقات کروائیں۔ جناب الطاف حسین نے آفتاب احمد شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ آفتاب احمد کا شمار ایم کیوایم کے سینئر کارکنان میں ہوتا ہے، وہ انتہائی شریف النفس انسان تھے اور اپنے علاقے کے مجبوروبے کس خاندانوں کی مدد کرکے خوشی محسوس کیاکرتے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آفتاب احمد کی شہادت سے مجھے ذاتی طورپردلی صدمہ پہنچا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ، شہید کے سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اورسوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)