معروف ادبی وسماجی شخصیات جاوید منظر، عبدالمالک اور میرجاوید اقبال کی ایم کیوایم میں شمولیت پر قائد تحریک الطاف حسین کا خیرمقدم
مظلوم عوام کے ساتھ ساتھ ادباء، شعراء، قانون داں اور سیاستداں بھی ایم کیوایم کے خلاف بہتان تراشی کو مسترد کرچکے ہیں، الطاف حسین
ان نامور شخصیات کی ایم کیوایم میں شمولیت حق پرستی کے فکروفلسفہ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، الطاف حسین
لندن۔۔۔ یکم ، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف ادبی وسماجی شخصیات جاوید منظر، عبدالمالک اور میرجاوید اقبال کی ایم کیوایم میں شمولیت کا خیرمقدم کیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسے موقع پر جب عوام کوبدظن کرنے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف من گھڑت اورجھوٹے الزامات عائد کیے جارہے ہیں اور ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے ریاستی وسائل کا ناجائز استعمال کیاجارہاہے ،ان معروف شخصیات کی جانب سے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنا باطل پرست استحصالی قوتوں اور ان کے حواریوں کے مذموم مقاصد کی کھلی شکست ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی معروف ادبی وسماجی شخصیات کی ایم کیوایم میں شمولیت اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے ساتھ ساتھ ادباء، شعراء، قانون داں اور سیاستداں بھی ریاستی سطح پر ایم کیوایم کے خلاف بہتان تراشی کو مسترد کرچکے ہیں اور ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہوکر ملک بھرکے مظلوم عوام کے غصب شدہ حقوق کی جدوجہد پریقین رکھتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے جاویدمظفر، عبدالمالک اور میرجاوید اقبال کی ایم کیوایم میں شمولیت پر حق پرست کارکنان وعوام کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان نامور شخصیات کی ایم کیوایم میں شمولیت حق پرستی کے فکروفلسفہ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔