ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ کے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر ظفیر الحق کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ یکم؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم سوسائٹی ٹاؤن ایلڈرز ونگ کے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر ظفیر الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما اور مرحوم کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ (آمین)