چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کاقتل ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ تھا ۔ الطاف حسین
اور یہ سازش آج بھی جاری ہے اورآج بھی ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ الطاف حسین
تحریک کے شہداء نے جس مشن ومقصدکے حصول کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ دیااس کیلئے جدوجہدجاری رکھی جائے گی
ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 23ویں برسی کے موقع پر بیان
لندن۔۔۔یکم، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے چیئرمین عظیم احمد طارق شہیدکی23ویں برسی کے موقع پر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔شہید چیئرمین کی23ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران یکم مئی 1993ء کو چیئرمین عظیم احمد طارق کو سفاکی سے قتل کردیا،ان کاقتل ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ تھا اور یہ سازش آج بھی جاری ہے اورآج بھی ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے مشن و مقصد کی حق پرستانہ جدوجہدکے دوران ہزاروں کارکنوں نے اپنی قیمتی جانوں کوتحریک کے نظرئیے پر قر بان کیا مگر اپنے ظرف و ضمیر کا سودا نہیں کیااور امر ہوگئے ۔ تحریک کے ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجائے گا اورانہوں نے جس مشن ومقصدکے حصول کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ دیااس کیلئے جدوجہدجاری رکھی جائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عظیم احمد طارق شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو قبول فرمائے۔(آمین)