کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کا احتجاجی دھرنا اتوار کو بھی جاری رہے گا ۔
کراچی۔۔۔23، اپریل2016ء
ایم کیوایم کے اسیر ولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی دھرنے کا سلسلہ کل بروز اتوار کوبھی جاری رہے گا۔یہ اعلان ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو نیر کنو ر نو ید جمیل نے پر یس بر یفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ کنورنوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے درجنو ں اسیر و لا پتہ کا رکنان کے اہل خانہ کسی وجوہات کے باعث آج کے ا حتجاجی دھرنے میں شریک نہیں ہو سکے اور انہو ں نے رابطہ کمیٹی سے درخواست کی وہ بھی میڈیا کے سا منے اپنے جذبات اور اپنی دکھو ں کی داستان بیان کر نا چا ہتے ہیں تاکہ ان کی آواز بھی ارباب اختیار و اقتدار تک پہنچ سکے۔کنو ر نو ید جمیل نے کہا کہ لاپتہ اور اسیر کا ر کنان کے اہل خا نہ کی درخواست پر احتجاجی دھر نے کا سلسلہ مزیدایک روز کیلئے بڑھا یاجا رہا ہے اور یہ احتجاجی دھرنا اب کل بروز اتوار کو بھی کراچی پر یس کے با ہر جا ری رہے گا۔