ایم کیوایم کل کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی دھرنا دے گی، اعلامیہ ایم کیوایم
احتجاجی دھرناایم کیوایم واے پی ایم ایس او کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں، حق پرست شہداء کے قاتلوں کیعدم گرفتاریوں کے خلاف اور لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کیلئے دیاجائے گا
حق پرست کارکنان وعوام احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں ، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔22، اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کل بروز ہفتہ مورخہ 23، اپریل 2016ء ایم کیوایم واے پی ایم ایس او کے بے گناہ کارکنان کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں اورحق پرست شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اور لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی ورہائی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیاجائے گا ۔ احتجاجی دھرنا صبح 11بجے شروع ہوگا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرز ڈپٹی کنوینر ز ، ڈپٹی کنوینرز ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،نامزد حق پرست میئر کراچی ، ڈپٹی میئر کراچی ، منتخب بلدیاتی نمائندے اور ایم کیوایم کے اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ بھی شریک کریں گے ۔
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، طلباوطالبات اور نوجوان کارکنان سے اپیل کی کہ وہ حق پرست شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ، ایم کیوایم اور اے پی ایم ایس او کے بے گناہ کارکنان کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف اور لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی ورہائی کیلئے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے اپنا پرامن احتجاج رجسٹر کرائیں ۔