ایم کیوایم میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن اورنو منتخب کونسلرفاروق جمیل درانی کو پولیس اورسادہ لباسمیں ملبوس اہلکاروں نے گھرسے گرفتارکرلیا
فاروق جمیل درانی کی اہلیہ اورصاحبزادے نے گرفتاری پر احتجاج کیاتوسرکاری اہلکاروں نے ان پر رائفلیں تانلیں ، دھکے دیے اور مغلظات بکیں
سرکاری اہلکارفاروق جمیل درانی کومارتے ہوئے لے کرگئے ،نامعلوم پرمنتقل کردیاگیا
پولیس موبائل کے ساتھ ساتھ دوپرائیویٹ گاڑیاں بھی کھڑی تھیں
ایم کیوایم کے ایم پی اے ڈاکٹرظفرکمالی کاڈی آئی جی میرپورخاص جاویدعالم اوڈھوسے رابطہ، ڈی آئی جی کی واقعہ سے علمی
کراچی ۔۔۔ 21 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن اورشہرسے نومنتخب کونسلرفاروق جمیل درانی کو پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میرپورخاص شہرکے علاقے احمدانی کالونی میں ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکار جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے میرپورخاص سٹی کی حمدانی کالونی میں واقع فاروق جمیل درانی کے گھرسے متصل پہلے پڑوسی کے گھرمیں گن پوائنٹ پرداخل ہوئے ،ان سے فاروق جمیل درانی کے بارے میں معلوم کیا،پھرفاروق جمیل درانی کے گھرمیں داخل ہوئے ،سرکاری اہلکاروں نے فاروق جمیل کوحراست میں لیا، جب ان کی اہلیہ اورصاحبزادے نے گرفتاری پر احتجاج کیاتوسرکاری اہلکاروں نے ان پر رائفلیں تان لیں اورانہیں دھکے دیے اور مغلظات بکیں۔ عینی شاہدین کے مطابق سرکاری اہلکارفاروق جمیل درانی کومارتے ہوئے تھوڑی دوتک پیدل لے کرگئے اوروہاں ایک پولیس کی موبائل کے ساتھ ساتھ دوپرائیویٹ گاڑیاں بھی کھڑی تھیں جس میں وہ فاروق جمیل درانی کوڈال کرلے گئے ۔گرفتاری کے لئے آنے والے تمام اہلکارنقاب پوش تھے۔ فاروق جمیل درانی میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن کے ساتھ ساتھ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں علاقے سے کونسلر بھی منتخب ہوئے ہیں۔گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی میرپورخاص کے حق پرست رکن سند ھ اسمبلی ڈاکٹرظفرکمالی نے ڈی آئی جی میرپورخاص جاویدعالم اوڈھوسے رابطہ کیاتوانہوں نے اس واقعہ سے لاعلمی کااظہارکیا اورواقعہ کے بارے میں معلومات کرنے کاکہا۔تاہم بعدمیں ان فون بندہوگیا۔ اسی طرح علاقائی ایس ایس پی سے مسلسل فون کرنے کے بعدبھی رابطہ نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پولیس نے میرپورخاص میں ایم کیوایم کے زونل آفس پر چھاپہ مارکرایم کیوایم کے کئی ذمہ داروں اور کارکنوں کوگرفتارکرلیاتھااوران پر جھوٹے مقدمات قائم کردیے گئے تھے۔