سینئراورغیرفعال کار کنان تحریک کے پیغام کوآگے بڑھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں اوردوبارہ فعالیت سے کام شروع کردیں۔الطاف حسین
یہ تحریک پر آزمائش کاوقت ہے ،تمام تحریکی کارکنوں کافرض ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی میں سے تحریک کیلئے بھی کچھ وقت نکالیں
سینئراورغیرفعال کار کنان اس سلسلے میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی سے فوری طورپرنائن زیروپررابطہ کریں
لندن۔۔۔ 21 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے تحریک کے تمام غیرفعال سینئرکارکنوں سے جو کسی بھی شکایت یاوجہ سے غیرفعال ہیں اور گھروں پربیٹھے ہوئے ہیں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک کے پیغام کوآگے بڑھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں اوردوبارہ فعالیت سے کام شروع کردیں۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی نے تحریک کے غیرفعال سینئرکارکنوں سے رابطوں کیلئے سینئرذمہ داروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو ایسے تمام سینئر کارکنوں سے رابطے کرے گی جو کسی بھی وجہ سے غیرفعال ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ تحریک پر آزمائش کاوقت ہے اورآزمائش کے اس وقت میں تمام تحریکی کارکنوں کافرض ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی میں سے تحریک کے لئے بھی کچھ وقت نکالیں اور تحریک کوآگے بڑھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں۔ انہوں نے ایسے تمام سینئر اور غیرفعال کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں قائم کردہ خصوصی کمیٹی سے فوری طورپرنائن زیروپررابطہ کریں