اوکاڑہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزارعین کے ساتھ زیادتیاں بند کرائی جائیں۔ ندیم نصرت
غریب مزارعین کو ان کی زمینوں سے بیدخل کرنے کیلئے طاقت سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ندیم نصرت
صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس معاملے کا فوری نوٹس لیں
غریب مزارعوں کو انکی زمینوں سے بیدخل نہ کیا جائے۔ مظلوم مزارعوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ندیم نصرت
لندن۔۔۔ 20 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے پنجاب کے شہراوکاڑہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزارعین کو انکی زمینوں سے بیدخل کرنے اورانہیں ظلم وزیادتیوں کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے اور صدرمملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کافوری نوٹس لیاجائے اورمزارعین کے ساتھ زیادتیاں بند کرائی جائیں۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اوکاڑہ کے ان غریب مزارعین کواس سے پہلے بھی اسی طرح ان کی زمینوں سے بیدخل کرنے کیلئے طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی تھی اورکئی مزارعوں کوگولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب پھریہی کچھ کیا جارہا ہے۔ ندیم نصرت نے ان مظلوم مزارعوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا اور صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ مزارعوں پر یہ ظلم بندکرایاجائے اورغریب مزارعوں کوانکی زمینوں سے بیدخل نہ کیاجائے ۔