Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تعلیم کے بغیر ہم زندگی کے کسی شعبہ میں انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ڈاکٹر فاروق ستار


تعلیم کے بغیر ہم زندگی کے کسی شعبہ میں انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 4/20/2016
تعلیم کے بغیر ہم زندگی کے کسی شعبہ میں انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ڈاکٹر فاروق ستار
جامعہ کراچی کی زمینوں پر قبضے کو ختم کرو اکر ان زمینوں پر جامعہ کراچی کے طلبہ وطالبات کے لئے ریسرچ سینٹر قائم کریں گے ڈاکٹر فاروق ستار
مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا مقدمہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے جیت لیا ہے ،اب ہمیں شہر میں صفائی کا اچھا نظام دینا ہے ،پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے اورا اسپورٹس کی سرگرمیوں کو بھی پروموٹ کرنا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ضمیر فروش ٹولہ جتنی مرضی وکٹیں گرالے 2018ء کے الیکشن میں عوام ان وکٹیں گرانا شروع کرے گی ،ڈاکٹر فاروق ستار
اے پی ایم ایس او کے زیراہتمام جامعہ کراچی ولیکا گراؤنڈ میں 14ویں پیغام امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر صحافیوں کو پریس بریفنگ
کراچی۔۔20 اپریل2016 ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 14ویں پیغام امن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد جامعہ کراچی کے ولیکا گراؤنڈمیں ہوا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار،حق پرست رکن قومی اسمبلی علی راشد ،معروف کرکٹر باسط علی اور فیصل اقبال ، جامعہ کراچی کے اساتذہ کرام،اے پی ایم ایس او کی وائس چیئر پرسن وجیہہ روف ،جوائنٹ سیکریٹری زونہ نقوی،اے پی ایم ایس او کے کارکنان سمیت جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اختتامی ٹورنامنٹ میں فائنل مقابلہ مقامی اکنامکس اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ڈپارٹ کی ٹیم کے درمیان ہوا جسے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے اکنامکس کی کرکٹ ٹیم نے جیت لیا ۔اس موقع پر کامیاب ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں میں میڈل ، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔ کرکٹ ٹارنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ صرف طلبہ کا ہی نہیں بلکہ طالبات کا بھی ہے اگر ہمارے لڑکوں کی ٹیم پاکستان کا نام روشن نہیں کرسکی تو لڑکیوں کی ٹیم پاکستان کانام روشن کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں 65فیصد طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ ہم یہ سمجھتے تھے کہ جناح یونیورسٹی ہی صرف کراچی کی بیٹیوں کی جامعہ ہے اور اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جامعہ کراچی بھی کراچی کی بیٹیوں کی جامعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج جامعہ کراچی میں طالبات کوطلبہ کے مدمقابل دیکھ کر ایم کیو ایم میں بھی 65فیصد لڑکیوں کو الیکشن کے ٹکٹ دیئے جائینگے کیونکہ تعلیم کے بغیر ہم زندگی کے کسی شعبہ میں انفرادی اور اجتماعی حیثیت سے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی طلبہ و طالبات کے لحاظ سے تو اول نمبر پر ہے مگر تعلیم کے معیار میں تھوڑی آگے پیچھے ہوگئی ہے آئندہ سالوں میں انشاء اللہ جامعہ کراچی تعلیم کے معیار میں بھی اول نمبر پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کی زمینوں پر جو عناصر قبضہ کررہے ہیں اس قبضے کو ہم ختم کرواکر ان زمینوں پر جامعہ کراچی کے طلبہ وطالبات کے لئے ریسرچ سینٹر قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مئیر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں جو روکا ٹیں تھی وہ دور ہوگئیں ہیں ،ہم نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے کیس جیت لیا ہے ہمیں شہر میں صفائی کا اچھا نظام دینا ہے ،پانی کے مسئلے کو حل کرنا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کی سرگرمیوں کو بھی پروموٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کی تعلیمی پا لیسی بنانے کا حق وڈیروں ، جاگیرداروں کو نہیں حاصل بلکہ یہ حق جامعہ کراچی کے اساتذہ کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوضمیر فروش ٹولہ وکٹیں گرانیکی باتین کر رہا ہے انکو میں یہ بتانا چاہوں گا کے جتنی مرضی وکٹیں گرالیں 2018 میں جب عوام آپ کی وکٹیں گرانا شروع کرے گی تو پھر آپ کہاں جائیں گے اور اس وقت یہ تمام کھیل ختم ہوجائے گا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے 14ویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر اے پی ایم ایس او کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کی کامیابی تمام طلباء کی کامیابی ہے۔





1/10/2025 6:07:50 PM