Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


اورنگی ٹاؤن میں پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/20/2016
اورنگی ٹاؤن میں پولیو ٹیموں پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
پولیو ٹیموں کی حفاظت کرنے والی ٹیموں کو ماضی میں بھی کالعدم تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایاجاتا رہا ہے ، جناب الطاف حسین
حکومت دہشت گردی کے واقعہ کا نوٹس لیکر قاتلوں کو فوری گرفتار کرے،جناب الطاف حسین
عوام کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے ،جناب الطاف حسین
شہید اہلکاروں کے لواحقین کو نہ صرف معاوضہ دیاجائے بلکہ حکومت ان کے اہل خانہ کی کفالت کا بھی بندوبست کرے،الطاف حسین
لندن۔۔۔20اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیو ٹیموں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ عوام کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کا یہ واقعہ کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کاروائی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کرنے والی ٹیموں کو ماضی میں بھی کالعدم تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار بھی پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے علاقے میں موجود تھے جنہیں بیدردی سے فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا ۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے سفاکانہ واقعہ کا نوٹس لیکر قاتلوں کو فوری گرفتار کرے اور شہید اہلکاروں کے لواحقین کو نہ صرف معاوضہ دے بلکہ ان کے اہل خانہ کی کفالت کا بھی بندوبست کرے ۔ جناب الطاف حسین نے شہید اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان شہیدوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔
English Viewers

1/10/2025 6:17:44 PM