شہید چیئرمین عظیم احمد طا رق کے صاحبزادے عامر طارق کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے
لندن ۔۔۔ 19؍ اپر یل 2016ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ کے قا ئد جنا ب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے شہید چیئرمین عظیم احمد طا رق کے صاحبزادے عامر طارق کے امریکہ میں ٹریفک حادثے کے دوران جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید چیئرمین عظیم احمد طارق کی بیوہ اورعامر طارق کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین