ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت کل بروزپیرسہ پہر3بجے نائن زیروپر ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے
ندیم نصرت پریس کانفرنس میں ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی زیادتیوں کے بارے میں اہم حقائق بیان کریں گے
یہ پریس کانفرنس وڈیولنک کے ذریعے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے براہ ست کی جائے گی
لندن ۔۔۔ 17 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت کل بروزپیرسہ پہر3بجے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ اپنی اس پریس کانفرنس میں وہ موجودہ صورتحال اورایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی زیادتیوں سے آگاہ کریں گے اوراس بارے میں اہم حقائق بیان کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس وڈیولنک کے ذریعے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے براہ ست کی جائے گی۔