Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات
 Posted on: 4/13/2016
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات
ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران پر عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا 
واٹر بورڈ پر مسلط کی گئی سندھ حکومت کی پالیسیوں پر حکومت سندھ سے بات کی جائے گی ، ڈاکٹر فاروق ستار 
شہر میں پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم ہرسطح پر آواز بلند کرے گی ، ڈاکٹر فاروق ستار 
کراچی ۔۔۔13، اپریل2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین اور دیگر افسران سے ملاقات کی اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے شدید بحران پر عوام میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا ۔ ایم کیوایم کے وفد میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی مزمل قریشی ، آصف حسنین ، اراکین صوبائی اسمبلی خالدافتخار ، ریحان ظفر ، سیف الدین خالد ، ندیم راضی ، شازیہ جاوید شامل تھے ۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے اورنگی ٹاؤن ، پاک کالونی میں جب ریور سے پانی کی عدم فراہمی اور سائٹ ایریا ، ناظم آباد ، گلبہار ، ساؤتھ ، اولڈ سٹی ایریا ، نارتھ کراچی ، نئی کراچی ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، لانڈھی ، کورنگی اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور والو آپریشن سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ شہر میں موسم گرما کی آمد ہے اور پانی کے بحران سے شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے جس کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ واٹر بورڈ پر مسلط کی گئی سندھ حکومت کی پالیسیوں پر حکومت سندھ سے بات کی جائے گی اور شہر میں پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم ہرسطح پر آواز بلند کرے گی ۔ ملاقات میں ایم ڈی واٹر بورڈ انے ایم کیوایم کے وفد کو پانی کی قلت ، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور والو آپریشن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

1/10/2025 5:58:51 PM