نجی یونیورسٹی کے طالب علم عبدالباسط کے استاد کے ناروا سلوک پر خود سوزی کے باعث جاں بحق ہونے پر را بطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
خودسوزی کے اس اندوہناک واقعے کا وزیر اعلی سندھ اور وزیر تعلیم فوری نوٹس لیں۔ رابطہ کمیٹی
تاخیر کی وجہ بتانے کے باوجود عبدالباسط کو امتحانی کمرے میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اشتعال دلایا گیا جو انتہائی اقدام کا سبب بنا
حادثے کے ذمہ دران کے خلا ف تحقیقات کرکے سخت کارروائی کی جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔12اپر یل 2016ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے باعث خو دسوزی کر نے والا نجی یونیورسٹی کے طالب علم عبدالباسط کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہیں۔ ایک بیان میں را بطہ کمیٹی نے کہا کہ عبد الباسط کو تاخیر سے امتحانی مرکز پہنچنے اوراس کی وجہ بتانے باوجود کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور امتحان میں شرکت کا اسرار کرنے پر مزید اشتعال دلایا گیا جس کے باعث اس نے دل برداشتہ ہوکر خود کو آگ لگا لی۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلی سندھ اور وزیر تعلیم سے مطا لبہ کیا کہ اس واقعہ کا فوری نو ٹس لیں اور عملے جن افراد نے عبد الباسط کو کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی ان کے خلا ف سخت کا رروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کر کے کیفر کر دار تک پہنچایا جا ئے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ۔را بطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے طالب علم عبدالباسط کے اہل خانہ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پا ک عبد الباسط کی مغفرت کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ بر داشت کر نے کی ہمت دے۔