ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت کا ایم کیوایم امریکہ کے سینئرذمہ دارجنیدفہمی کی اہلیہ کی علالت پر اظہار تشویش
جنیدفہمی کی اہلیہ گزشتہ ایک ہفتہ سے شدیدعلیل ہیں اورامریکہ میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں
کارکنان جنیدفہمی کی اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔ندیم نصرت کی اپیل
ایم کیوایم کے قائدنے بھی جنیدفہمی کی اہلیہ کی علالت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے انکی صحتیابی کی دعاکی ہے
لندن۔۔۔ 12 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم امریکہ کے سینئرذمہ دارجنیدفہمی کی اہلیہ کی علالت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلد او رمکمل صحتیابی کے لئے دعاکی ہے ۔ واضح رہے کہ جنیدفہمی کی اہلیہ گزشتہ ایک ہفتہ سے شدیدعلیل ہیں اورامریکہ میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ندیم نصرت نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ جنیدفہمی کی اہلیہ کی صحتیابی کے لئے دعاکریں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدنے بھی جنیدفہمی کی اہلیہ کی علالت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطاکرے۔