Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلم لیگ ق کی سابق رکن سندھ اسمبلی محترمہ افشاں عمران کا مسلم لیگ (ق) سندھ کے نائب صدر غلام حسین عطاء ، جوائنٹسیکریٹری محترمہ گل رانی سمیت 200سے زائد عہدیداران اور سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان


مسلم لیگ ق کی سابق رکن سندھ اسمبلی محترمہ افشاں عمران کا مسلم لیگ (ق) سندھ کے نائب صدر غلام حسین عطاء ، جوائنٹ سیکریٹری محترمہ گل رانی سمیت 200سے زائد عہدیداران اور سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان
 Posted on: 4/11/2016
مسلم لیگ ق کی سابق رکن سندھ اسمبلی محترمہ افشاں عمران کا مسلم لیگ (ق) سندھ کے نائب صدر غلام حسین عطاء ، جوائنٹسیکریٹری محترمہ گل رانی سمیت 200سے زائد عہدیداران اور سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر جھوٹے ، بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں ، محترمہ افشاں عمران 
جناب الطاف حسین کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ہم متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوئے ہیں ، محترمہ افشاں عمران 
ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے بڑا قدم اٹھایا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ جناب الطاف حسین اورایم کیوایم پر عائد کئے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں، وسیم اختر
جولوگ ایم کیوایم کے نام کو غلط استعمال کررہے تھے وہ جماعت سے فارغ ہوئے تو اب لوگ جوق در جوق الطاف حسین کی قیادت میں
ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں ، وسیم اختر 
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔11، اپریل 2016ء 
مسلم لیگ ق کی سابق رکن سندھ اسمبلی و سابق صدر وومن ونگ محترمہ افشاں عمران نے مسلم لیگ (ق) سندھ کے نائب صدر غلام حسین عطاء ، جوائنٹ سیکریٹری محترمہ گل رانی سمیت 200سے زائد عہدیداران اور سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے پیر کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ زرین مجید ، شبیر قائم خانی اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں محترمہ افشاں عمران کی سربراہی میں جب وفد کے ارکان ایم کیوایم میں شمولیت کے اعلان کیلئے نائن زیروعزیز آباد پہنچے تو رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے جبکہ کارکنان نے وفد کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ افشاں عمران نے کہاکہ یہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت ، کرشمہ اور پالیسیاں ہیں جن سے لوگ متاثر ہوکر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرتے ہیں ، میں ایم کیوایم میں شمولیت کا کافی عرصے سے سوچ رہی تھی اور جب میں نے دیکھا کہ ایم کیوایم سے چائنا کٹنگ اور غریبوں کے مکانات پر قبضے کرنیوالا ٹولہ چلا گیا تب میں نے فیصلہ کیا کہ اب متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی جائے اور جناب الطاف حسین کو مضبوط کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر جھوٹے ، بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور انشاء اللہ اپنے سر دھڑ کی بازی لگا کر اور اپنا لہو دیکر اب ایم کیوایم کو پروان چڑھائیں گے اور وہ وقت اب دور نہیں جب ایک مرتبہ پھر الطاف الطاف کے نعروں کی گونج ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا جھکاؤ ایم کیوایم کی طرف ہے اور انشاء اللہ عوام جو ق در جوق متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوں گے اور جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کو مضبوط کریں گے اور انشاء اللہ الطاف حسین کا تاقیامت ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ہم متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوئے ہیں اور اس جماعت میں جتنے گندے انڈے تھے سب نکل گئے ہیں اس کے بعد گند صاف ہوگئی ہے تو ہم لوگ آنا شروع ہوئے ہیں اور گند نکلنے کے بعد کتنے ہی اورلوگ ہیں جو جو ق در جوق ایم کیوایم میں شمولیت کیلئے بے تاب ہیں ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین نے ہمیشہ غریب مظلوموں کے حقوق کیلئے کام کیا ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں سیاست کی جائے اور جھوٹے اور بے بنیاد عائد کرکے کردار کشی کرنے کا عمل بند ہونا چاہئے ۔ قبل ازیں نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر مسلم لیگ(ق) کی سابق رکن سندھ اسمبلی محترمہ افشاں عمران اور ان کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والے سینکڑوں ذمہ داران و کارکنان کو قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا ہے ۔ وسیم اختر نے کہاکہ افشاں عمران کے ساتھ ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہیں اور ایم کیوایم جن حالات سے گزر رہی ہے ایسے حالات میں انہوں نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرکے بڑا قدم اٹھایا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر عائد کئے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں جنہیں یہ بھی مسترد کرتے ہیں ۔ وسیم اختر نے کہاکہ افشاں عمران اور ان کے ساتھیوں کی ایم کیوایم میں شمولیت ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کی نفی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جن مسائل سے متحدہ قومی موومنٹ گزر رہی ہے ، جو ظلم کے پہاڑ ایم کیوایم پر ڈھائے جارہے ہیں اس سے پورا پاکستان وقف ہے اور ایک چیلنج کا سامنا ایم کیوایم کو ہے، ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کے عوام دیکھ رہے کہ ایم کیوایم نے حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اپنی عوامی حمایت ثابت کردی ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین جس جماعت کی قیادت کررہے ہیں وہ ایک سمندر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سمندر سے دو گندے پانی کے لوٹے نکل بھی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ ، آج بھی لوگ جناب الطاف حسین کی قیادت میں جو ق در جوق شامل ہورہے ہیں ۔ ہماری جماعت میں اسی طرح سے لوگ آتے جائیں گے کیونکہ ہماری بھی لوگوں سے بات چیت ہورہی ہے ان کے خیالات وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ جہاں تک الطاف حسین کی پالیسیاں اور قیادت تھیں اس سے ان کو کوئی بھی اختلاف نہیں ہے، جولوگ ایم کیوایم کے نام کو غلط استعمال کررہے تھے جب وہ جماعت سے فارغ ہوئے تو اب لوگ جوق در جوق الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں یہ اللہ کا شکر ہے کہ ایسے حالات ہوئے کہ گندے لوگ ہماری جماعت سے خود ہی نکل گئے۔

English Viewers




1/10/2025 5:59:53 PM