ایم کیو ایم ،حیدرآباد زون کی تعزیت
حیدرآباد۔۔۔09 ،اپریل،2016 ء
ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج ظفر خان و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں یونٹ 17-B ، سیکٹر C کے ممبر اسلم قاضی سے اُن کے والد حاجی بدر الدین قاضی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔