متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کی جانب سے کراچی کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کی فتح پرپاکستان بھر کے حق پرست عوام کو مبارکباد
NA246 اور PS115 میں ایم کیو ایم کی جیت کراچی کے عوام کی جانب سے مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے ،میاں عتیق
یہ جیت نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کے مظلوم و محکوم عوام کی جیت ہے
کراچی کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مخالفین کی ضمانتیں کرا دیں، ملک وسیم کھوکھر
پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ خان کو ایم کیو ایم میں خوش آمدید کہتے ہیں ، ایم کیو ایم پنجاب
لاہور۔۔۔۔9اپریل2016ء
ایم کیو ایم پنجاب کے صدر و حق پرست سینیٹر میاں عتیق و سیکریٹری جنرل پنجاب ملک وسیم کھوکھر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 اور صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس 115 میں ایم کیو ایم کی تاریخ ساز فتح پر پاکستان بھر کے حق پرست عوام کو مبارکباد
پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان بھر کے مظلوم و محکوم عوام کی فتح قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں میاں عتیق نے کہا کہ NA246 اور PS115 کی جیت کراچی کے عوام کی جانب سے مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کراچی کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ کراچی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور ایم کیو ایم ان کی واحد نمائندہ جماعت ہے ۔ اس موقع پر ملک وسیم کھوکھر نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرکروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے غیور عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کل بھی ایم کیو ایم کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ خان جو کہ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے اور ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا تھا کو پارٹی میں شامل ہونے پر پنجاب کے حق پرست عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا۔