ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا اور رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصور کے چھوٹے بھائی مسعود صدیقی کو رہا کیا جائے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 7 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرشاہدپاشااوررابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکے چھوٹے بھائی مسعود احمدصدیقی کورہاکیاجائے ۔وہ جمعرات کی شب ایم کیوایم کے مرکرزنائن زیروعزیزآباداورحیدرآبادمیں زونل آفس پر مبارکباد کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں اورہمدردنوجوانوں،بزرگوں اورخواتین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بہت گرفتاریاں ہوچکی ہیں، اب لوگوں کو انکے گھروں پر رہنے دیں اوربے گناہوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ قمرمنصورکے بھائی مسعود احمد صدیقی دس بارہ سال سے ایم کیوایم میں فعال نہیں ہیں اوراپنی والدہ کی دیکھ بھال میں مصروف تھے کہ گزشتہ روز انہیں گرفتارکرلیا گیا۔انکی والدہ شدید بیمارہیں،آج وہ ایم کیوایم کے وکلاء کے ساتھ رینجرزکے ہیڈکوارٹربھی گئیں لیکن انہیں اپنے بیٹے سے ملنے نہیں دیا گیا۔ اسی طرح رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشابھی کئی روزسے رینجرزکی قیدمیں ہیں جوانتہائی شریف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں کو رہا کیا جائے تاکہ غلط فہمیوں کا جلدازجلدازالہ ہوسکے۔