ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جئے سندھ تحریک (کرنانی گروپ) کے چیئرمین شفیع کرنانی کے سرعام قتل کی پرزور مذمت
صوبہ میں امن و امان کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں جبکہ روز ہی دہشتگرد عناصر کی جانب سے شہری کو سرعام قتل کیا جارہا ہے
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شفیع کرنانی کے لواحقین سے دل ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی
کراچی ۔۔۔ 06؍ اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جئے سندھ تحریک (کرنانی گروپ) کے چیئرمین اور جئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابقہ مرکزی چیئرمین شفیع کرنانی کو ٹھٹھ جاتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے گولیاں مار کر قتل کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک صوبہ میں امن و امان قائم کئے جانے کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب روز ہی دہشتگرد عناصر کی جانب سے شہری کو سرعام قتل کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شفیع کرنانی کے لواحقین سے دل ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ کے حضور شفیع کرنانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔