کھارادر میں گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے دکانوں پر دستی بم کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
تاجر وں اوردکانداروں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصرکوگرفتارکیاجائے۔ الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کابم حملے کے زخمیوں اورمتاثرہ دکانداروں سے اظہارہمدردی
لندن۔۔۔ 6 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے کھارادر میں گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے دکانوں پر دستی بم کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اوربم حملے کے زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ تاجر وں اوردکانداروں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصرکوگرفتارکیاجائے اورتاجروں برادری کوجان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔
English Viewers