کھارادرمیں گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے دکانوں پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
گینگ وارکے دہشت گرداب بھی کراچی میں تاجروں،صنعتکاروں اوردکانداروں سے کھلے عام بھتے وصول کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
وہ بھتہ نہ دینے پر تاجروں کو دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں، ان کی دکانوں پر دستی بموں سے حملے کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
تاجروں، صنعتکاروں اور دکانداروں کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے
تاجر برادری کوتحفظ فراہم کیاجائے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی۔۔۔ 6 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کھارادرکے علاقے میں گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے دکانوں پر دستی بم کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گینگ وارکے دہشت گرداب بھی کراچی میں تاجروں،صنعتکاروں اوردکانداروں سے کھلے عام بھتے وصول کررہے ہیں اوربھتہ نہ دینے پر انہیں دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں، ان کی دکانوں پر دستی بموں سے حملے کررہے ہیں جوانتہائی قابل مذمت ہیں۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے مطالبہ کیاکہ تاجروں، صنعتکاروں اور دکانداروں کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے اورانہیں گرفتارکرکے قانون کے تحت سخت سزادی جائے اورتاجر برادری کوتحفظ فراہم کیاجائے۔