انشاء اللہ 7اپریل کا سورج مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن لے کر طلو ع ہوگا،الطاف حسین
حق پرست عوام 7اپریل کو اپنے گھر وں سے ضرور نکلیں اور حق پر ست امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں،الطاف حسین
جو لوگ مظلوم قوموں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہیں وہ کٹھن، مشکل و مصائب او رآزمائشوں سے گزرتے ہیں،الطاف حسین
اللہ تعالیٰ کی پاک ذات پر قامل یقین ہے کہ حق پرستی کی جدوجہد میں شہید ہوجانے والوں کا خون رائیگاں نہیں جاتا ہے
لائنز ایر میں امن بحال کرنے والے پولیس و انتظامیہ اور سرکاری اداروں کے اہلکار خراج تحسین کے مسحق ہیں،الطاف حسین
لندن۔۔6اپریل 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ مظلوم ومحکوم قوموں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہیں وہ بڑے کٹھن، مشکل و مصائب او رآزمائشوں سے گزرتے ہیں لیکن اس میں ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کا ہونا ضروری ہے گو کہ حقو ق کے حصول میں وقت لگتا ہے خون بہتا ہے ،اسیر ی اور جلاوطنی کی زندگی گزارنی پڑتی ہے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی پاک ذات پر قامل یقین ہے کہ حق پرستی کی جدوجہد میں شہید ہوجانے والوں کا خون رائیگاں نہیں جاتا ہے اور جدوجہد کرنے والوں کو ایک نہ ایک دن منزل ضرور ملتی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایم کیوایم لائنزایریا کے الیکشن کیمپ پر موجو د ذمہ داران وکارکنان، شعبہ خواتین ،ایلڈرز ونگ حق پرست ارکان اسمبلی اوربلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ جس طرح کڑے اور مشکل وقت میں لائنزایریا کے کارکنان و عوام شب و روز محنت کر رہے ہیں اور حالات ونتائج کی پروہ کئے بغیر الیکشن کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں تو انشاء اللہ 7اپریل کا سورج مظلوم ومحکوم عوام کی امید کی کرن لے کر طلو ع ہوگا اوراس روز حق پرست امیدوار تاریخی فتح سے ہمکنا ر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم جس کڑے او رمشکل وقت سے گزر رہی ہے گھر گھر چھاپے پڑ رہے ہیں مختلف الزامات کا سامنا ہے، ہزاروں کارکنان کو شہید کیا جاچکا ہے ،ہزاروں جیلوں میں اسیر ہیں ،لاپتہ ہیں ہزاروں کارکنا ن روپوشی کی زندگی گزارنے پر مجبو ر ہیں لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے مجھے بہت اچھے او رپیار پیارے بہادر اور باہمت کارکنان دیئے ہیں اگر چہ اس میں کچھ گندے انڈے شامل ہیں مگر اکثریت صاف ستھرے لوگوں کی ہے جو ظلم وزیادتی کے باجود ثابت قدم ہیں اور تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں جس کی بدولت پارٹی آج اس مقام پر پہنچی ہے، اگر اتناکڑا اور برا وقت کسی اور سیاسی جماعت پر پڑتا تو اب تک وہ جماعت صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہوتی او رکوئی اس کا نام لیوا بھی نہ ہوتا ۔جناب الطاف حسین نے لائنز ایر میں امن بحال کرنے والے پولیس و انتظامیہ اور سرکاری اداروں کے اہلکاروں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ الیکشن والے روز بھی اسی طرح ایمانداری ،جانفشانی اورچاک وچوبند رہتے ہوئے انتخابات کو پر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ اپنا عوام اپنا حق رائے دہی آزادنہ سکون سے ادا کر سکیں ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ 7اپریل کو اپنے گھر وں سے ضرور نکلیں اور حق پر ست امیدواران کا اپنی قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ جناب الطاف حسین حق پرستی کی جدوجہد میں تما م شہداء کے بلند درجات اسیر وں کی جلد رہائی اور تنظیم کی کامیابی کیلئے بھی دعائیں کیں ۔
English Viewers