لائنزایریامیں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر حملوں اورمارپیٹ کےواقعات قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی
حقیقی دہشت گردوں نے جٹ لائن، سینٹرل جیک لائن اور عقب جیک لائن کے علاقوں میں ایم کیوایم کے کار کنوں کے گھروںپرحملے کئے اورکئی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کوتشددکانشانہ بنایا
ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی یہ کارروائیاں کروائی جارہی ہیں تاکہ امن وامان کی صورتحال خرابکرکے7 اپریل کوہونے والے انتخابات میں عوام کوووٹ ڈالنے سے روکاجائے ۔
پولیس وانتظامیہ کے تمام اعلیٰ حکام کوباربارآگاہ کرنے کے باوجود پولیس ، رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانبسے حقیقی دہشت گردوں کے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی
حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کیاجانااس بات کاثبوت ہے کہ انہیں سرکاری سرپرستی حاصل ہے ۔رابطہ کمیٹی
اس صورتحال کافوری نوٹس لیاجائے اور شرپسندی کرنے والے حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 4 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لائنزایریا کے علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر حملوں اورمارپیٹ کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اتوارکی شب بھی حقیقی دہشت گردوں نے جٹ لائن میں ایم کیوایم کے یوسی آفس کوآگ لگائی تھی اور آج بروزپیرکی شام بھی حقیقی دہشت گردوں نے سینٹرل جیک لائن کے علاقے میں ایم کیوایم کی ریلی پرحملہ کیااورکارکنوں پرتشددکیاتھا اور لائنزایریا میں پولیس اوررینجرزکی موجودگی میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس پرفائرنگ اور توڑپھوڑ کی ۔اس کے بعد پیرکی شب جٹ لائن، سینٹرل جیک لائن اور عقب جیک لائن کے علاقوں میں حقیقی دہشت گرددوں نے ایم کیوایم کے کار کنوں کے گھروں پرحملے کئے اورکئی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کوتشددکانشانہ بنایااوریہ سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔ اسی طرح لانڈھی میں بھی حقیقی دہشت گردوں نے پیرکی شب ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس پر توڑپھوڑ کی۔رابطہ کمیٹی نے ان دہشت گردی کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ تشدداوردہشت گردی کے اچانک پیش آنے والے یہ واقعات اس بات کاثبوت ہیں کہ ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ان حقیقی دہشت گردوں سے دہشت گردی کی یہ کارروائیاں کروائی جارہی ہیں تاکہ امن وامان کی صورتحال خراب کی جائے اور7 اپریل کوہونے والے انتخابات میں عوام کوووٹ ڈالنے سے روکاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کھلی کھلی دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں پر پولیس وانتظامیہ کے تمام اعلیٰ حکام کوباربارآگاہ کرنے کے باوجود پولیس ، رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حقیقی دہشت گردوں کے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جواس بات کاثبوت ہے کہ ان دہشت گردوں کومکمل سرکاری سرپرستی حاصل ہے ۔رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اس صورتحال کافوری نوٹس لیاجائے اور شرپسندی کرنے والے حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
*****