ایم کیو ایم آسٹریلیا کی جانب سے سانحہ گلشن پارک لاہور میں شہیدہونے والے بے گناہ اور معصوم بچوں ، مرد اور خواتین کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا
سڈنی ۔۔۔ 03؍ اپریل 2016ء
متحدہ قو می موومنٹ آسٹریلیا کے زیراہتمام سڈنی میں سانحہ گلشن پارک لاہورخودکش حملے میں شہید ہونے والے نہتے اور معصوم بچوں، مرد اورخواتین کی یاد میں شمیعں روشن کی گئیں اور شہداء کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔جبکہ شہداء کے ایصال وثواب اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں سڈنی کے حق پرست ہمدردوں اور کارکنوں نے بڑی شرکت کی۔