ظلم وتشدد او ربربریت کے باوجود پر امن ، ثابت قدم اور پر عزم رہنے پر میر پور خاص ،حیدر آباد اور ٹنڈوالہیار کے ذمہ داران وعوام کو جناب الطاف حسین کا خراج تحسین
چھاپوں کے دوران پولیس وسرکاری اہلکاروں نے حق پر ست رکن سندھ ظفر کمالی او رخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا،الطاف حسین
پولیس نے نویں جماعت کا طالب علم بھی گرفتار کر لیا جس کی وجہ سے وہ امتحان میں شریک نہ ہوسکا
میر پور خاص ،حیدر آبا د اور ٹنڈوالہیار زون کے ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو
لندن۔۔3اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے میر پور خاص،حیدر آباد،اور ٹنڈوالہیار کے ذمہ دارانِ منتخب نمائندوں، ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں ،نوجوانوں کو گرفتاریوں، ظلم وتشدد او ربربریت کے باوجود پر امن ، ثابت قدم اور پر عزم رہتے ہوئے تنظیمی کام کو جاری رکھنے پر خراج تحسین اور شاباش پیش کی ہے ۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے آج علی الصبح میر پور خاص ،حیدر آبا د اور ٹنڈوالہیار زون کے ذمہ داران وکارکنان اور منتخب نمائند وں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ گذشتہ دنوں پولیس نے میر پور خاص زون میں بلا جواز چھا پہ مار کر زونل کمیٹی کے ارکان او رزون کے آرگنائر ز عبدالمجید کے دو صاحبزادوں کو گرفتار کرلیا جبکہ چھاپوں کے دوران حق پر ست رکن سندھ ظفر کمالی او رخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اسی طرح ٹنڈوالہیار زون میں بھی پولیس نے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھرو ں پر چھاپے مارے اور متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا جن میں نویں جماعت کا طالب علم بھی شامل تھا اور اسکا جمعہ کے روز پرچہ تھا مگر گرفتاری کے سبب وہ امتحان میں نہ بیٹھ سکا جس کی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ان تمام ظلم و زیادتیوں کے باوجود ایم کیوایم کے ذمہ داران ،منتخب نمائندے، مائیں ،بہنیں،بزرگ ، نوجوان اور کارکنان ثابت قدم رہے وہ ڈرے نہیں جھکے نہیں بلکہ تمام بربر یت کا بہادری سے سامنا کیا جس پر ایک بار پھر انہیں خراج تحسین او رشابا ش پیش کرتا ہوں ۔