نام نہاد ضمیر فرشوں کے ٹولہ کا قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بے ہودہ اور غلیظ زبان استعمال کرکے عوامی جذبات بھڑکانے کا عمل فی الفور بند کرایاجائے، حق پرست سینیٹرز
نام نہاد ٹولہ ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن جناب الطا ف حسین کی کردار کشی اور بدزبانی کررہا ہے ، حق پر ست سینیٹرز
جناب الطاف حسین کے خلاف بے ہودہ زبان کے استعمال پر دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کا خاموش رہنا کسی المیہ سے کم نہیں ہے، حق پرست سینٹرز
اشتعال انگیزی اور شر انگیزی کو ٹی وی پروگراموں تک میں نظر انداز کیاجارہا ہے اور حکومت اور پیمرا کی جانب سے بھی اس معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کیاجارہا ہے، حق پرست سینیٹرز
نام نہاد ٹولہ کے سرغنہ اور کارندوں کے خلاف عوامی سطح پر اشتعال انگیزی پھیلانے کی ایف آئی آر درج
کرکے مقدمہ چلایاجائے ، حق پرست سنیٹرز
کراچی ۔۔۔2، اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چائنا کٹنگ ، گھروں پرقبضے ، بدعنوانی میں ملوث ٹولہ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بے ہودہ اور غلیظ زبان استعمال کرکے عوامی جذبات بھڑکانے کا عمل فی الفور بند کرایاجائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ضمیر فروشوں کا نام نہاد ٹولہ ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن جناب الطا ف حسین کی کردار کشی اور بدزبانی کررہا ہے جس سے عوامی جذبات اور احساسات مجروح ہورہے ہیں اوران میں اشتعال پیدا ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اشتعال انگیزی اور شر انگیزی کے جواب میں صبر وتحمل او ر تہذیب و شائستگی کا درس دیا ہے اور نام نہاد ٹولہ کی جانب سے جناب الطاف حسین کے خلاف بے ہودہ زبان کے استعمال پر دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کا خاموش رہنا بھی کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات انتہائی حیرت انگیز اور تعجب خیز ہے کہ نام نہاد ٹولہ کی اشتعال انگیزی اور شر انگیزی کو ٹی وی پروگراموں تک میں نظر انداز کیاجارہا ہے اور حکومت اور پیمرا کی جانب سے بھی اس معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد ٹولہ کی اشتعال انگیزی اور بد زبانی کسی طرح بھی جمہوری اور سیاسی اصولوں اور تقاضوں پر پورا نہیں اترتی ہے اور سراسر شرانگیزی کے زمرے میں آتی ہے ۔ حق پرست سینیٹر ز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت اور کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بیہودہ زبان کا استعمال کرکے عوامی سطح پر شرانگیزی پھیلانے کے مذموم عمل کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور نام نہاد ٹولہ کے سرغنہ اور کارندوں کے خلاف عوامی سطح پر اشتعال انگیزی پھیلانے کی ایف آئی آر درج کرکے مقدمہ چلایاجائے ۔