شرپسندگروپ کی میر پورخاص میں خواتین اورصحافی حضرات سے بد تمیزی اور ان پر تشدد قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی
شرپسندوں کے گروپ نے مختلف ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جی وینز پر حملے کیئے اور عملے کو ذدو کوب کیا۔
نوزائیدہ گروپ کی یہ نازیبا حرکت سے انکے عزائم کی عکاسی کر تی ہے۔
کراچی۔ 31مارچ 2016ء
متحدہ قومی مووومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میر پور خاص شہر میں پوسٹ آفس چوک کے قریب داخل ہونے والے شرپسند گروپ کی جانب سے خواتین اورکے ساتھ بد تمیز ی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شرپسند گروپ کی یہ نازیبا حرکت سے انکے عزائم کی عکاسی کر تی ہے۔خواتین معاشرے میں انتہائی قابل احترام مقام رکھتی ہیں اور پاکستان کا کوئی بھی مہذب شہری ان کے ساتھ اس طرح کی بد تمیزی کامظاہرہ نہیں کر سکتا۔ خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا قانون کے مطابق جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے ساتھ تشدد اور بدتمیزی کے واقعہ سے وہاں موجود اہل محلہ اوردکانداروں میں اشتعال پیدا ہو گیا جس کے باعث انہوں نے شر پسندگروپ کوبھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اسی شرپسندوں کے گروپ نے جائے وقوعہ پر موجود مختلف ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جی وینز پر حملے کیئے اور عملے کو ذدو کوب کیا جو کہ آزادیء رائے پر حملے کہ مترادف ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر دخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شرمناک واقعہ میں ملوث شاہد رحمان اور محمد عارف نامی شخص سمیت دیگر شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے زخمی ہونے والی خواتین کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔