ایم کیوایم کی جانب سے برطانیہ کے انگریزی روزنامہ ’’ڈیلی سن‘‘ کو قانونی مراسلہ بھیجا گیا
ایم کیوایم کے قانونی مراسلے کے بعد ڈیلی سن نے اپنی رپورٹ میں سے ایسے تمام حصوں کو حذف کردیا جو ایم کیوایم کی شہرت کو نقصان پہنچانے اور اسے بدنام کرنے کا باعث تھے
سن چیریٹی کو قرضہ دینا پبلک ریکارڈ کا معاملہ ہے
لندن ۔۔۔ 31 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں برطانیہ کے انگریزی روزنامہ ’’ ڈیلی سن ‘‘ کے آن لائن ایڈیشن میں فلاحی ادارے سن چیریٹی اور ایم کیوایم کے بارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس رپورٹ کے حوالے سے ایم کیوایم کے وکلاء کی جانب سے مذکورہ اخبارکو قانونی مراسلہ بھیجا گیا جس پر ڈیلی سن نے اپنی اس رپورٹ میں سے ایسے تمام حصوں کوحذف کردیا جو ایم کیوایم کی شہرت کونقصان پہنچانے اوراسے بدنام کرنے کاباعث تھے۔ترجمان نے کہاکہ جہاں تک سن چیریٹی کوقرضہ دینے کاتعلق ہے تووہ پبلک ریکارڈ کا معاملہ ہے۔