میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
کے الیکٹر ک گزشتہ سال کی طرح امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے ، رابطہ کمیٹی
شہر بھر میں مختلف حیلے اور بہانوں سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
شدید گرمی کے دوران بھی Maintenance کے نام پر صبح سے لیکر شام تک کئی کئی علاقوں کی بجلی بند کردی جاتی ہے، رابطہ کمیٹی
پوری دنیا میں دستور ہے کہ Maintenance کے کام کو موسم سرما میں مکمل کیاجاتا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کے الیکٹرک کی ناقص منصوبہ بندی اور اکثر مقامات پر نااہلی کی وجہ سے کراچی کے عوام موسم گرما کے آغاز سے ایک اذیت ناک
اور کربناک صورتحال سے دوچار ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی میں لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی طویل بندش کے خلاف فی الفور قانونی کارورائی عمل میں لائی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔30، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی مراکز کو گزشتہ سال کی طرح لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر بھر میں مختلف حیلے اور بہانوں سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شدید گرمی کے دوران بھی Maintenance کے نام پر صبح سے لیکر شام تک کئی کئی علاقوں کی بجلی بند کردی جاتی ہے اور اس طویل بندش کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کے دورانئے کو کم نہیں کیاجاتا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پوری دنیا میں دستور ہے کہ Maintenance کے کام کو موسم سرما میں مکمل کیاجاتا ہے لہٰذا کے الیکٹر ک کو بھی اس اصول کو اپنا چاہئے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی ناقص منصوبہ بندی اور اکثر مقامات پر نااہلی کی وجہ سے کراچی کے عوام موسم گرما کے آغاز سے ایک اذیت ناک اور کربناک صورتحال سے دوچار ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے نیپرا سے مطالبہ کیا کہ اسے صرف ٹیرف میں اضافہ کرنے کی بجائے اپنی دیگر ذمہ داریوں کو بھی پورا کرنا چاہئے اور کراچی میں لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی طویل بندش کے خلاف فی الفور قانونی کارورائی عمل میں لائی جائے ۔