پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کے نومنتخب صدر ، نائب صدر ، جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداران کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق سے ملاقات
امین الحق نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کے نومنتخب عہدیداران کو قائد تحریک جناب الطاف حسین
کی جانب سے دلی مبارکباددی
نومنتخب عہدیداران پریس فوٹو گرافروں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں گے ، امین الحق
وفد نے امین الحق کو میڈیکل کی سہولیات کی عدم فراہمی اور تنخواہیں بروقت نہ ملنے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا
کراچی ۔۔۔30، مارچ2016ء
پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کے نومنتخب صدر سید حامد حسین ، نائب صدر سعید اقبال اور جنرل سیکریٹری سید عباس مہندی نے بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے ارکان اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کے نومنتخب ٹرسٹی شعیب احمد ، اطہر خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کے نومنتخب عہدیداران کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پریس فوٹو گرافروں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں گے ۔ وفد نے سید امین الحق کو میڈیکل سہولیات کی عدم فراہمی،تنخواہیں بروقت نہ ملنے اور دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔