Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن ’’سپلا‘‘ کے مظاہرین پر تشدد ، ان کی گرفتاریوں اور واٹر کینن کے استعمال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن ’’سپلا‘‘ کے مظاہرین پر تشدد ، ان کی گرفتاریوں اور واٹر کینن کے استعمال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/30/2016
وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن ’’سپلا‘‘ کے مظاہرین پر تشدد ، ان کی گرفتاریوں اور واٹر کینن کے استعمال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
جائز مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو تشددکا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور افسوس کا مقام ہے، رابطہ کمیٹی 
اساتذہ کے مسائل سننے اور حل کرنے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کرکے سندھ حکومت اساتذہ کرام کے رتبے کی توہین کی مرتکب ہوئی ہے ، رابطہ کمیٹی 
سندھ حکومت بے حسی اور بدانتظامی کی حدیں عبور کرچکی ہے اور اساتذہ کرام کے رتبے اور احترام تک کو فراموش کرچکی ہے، رابطہ کمیٹی 
اساتذہ کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی بلاجواز گرفتاریوں سے ملک کے معماروں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
سپلا مظاہرین کے جائز مطالبات حل کئے جائیں ، گرفتار اساتذہ کو فی الفور رہاکیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔30، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن ’’سپلا‘‘ کے مظاہرین پر تشدد ، ان کی گرفتاریوں اور واٹر کینن کے استعمال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو تشددکا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک اور افسوس کا مقام ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سند حکومت نے سپلا کے احتجاجی اساتذہ کے جائز مطالبات سننے اور انہیں حل کرنے کے بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا اور انہیں سرعام رسوا کیا جس سے اساتذہ کرام کے رتبے کی توہین ہوئی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اساتذہ کے جائز مطالبات سننے اور انہیں حل کرنے سے راہِ فرار اختیار کرنے اور الٹا انہیں تشدد کا نشانہ بنانے سے ثابت ہوچکا ہے کہ سندھ حکومت بے حسی اور بدانتظامی کی حدیں عبور کرچکی ہے اور اساتذہ کرام کے رتبے اور احترام تک کو فراموش کرچکی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اساتذہ کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی بلاجواز گرفتاریوں سے ملک کے معماروں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سپلا کے احتجاجی مظاہرین میں شریک اساتذہ اور پروفیسر ز کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے ، ان کی گرفتاریوں اور واٹرکینن کے استعمال کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، گرفتار اساتذہ کو فی الفور رہاکیاجائے اور سپلا کے احتجاجی مظاہرین کے جائز مطالبات سے راہِ فرار اختیار کرنے کے بجائے انہیں حل کیاجائے ۔ 

1/10/2025 6:05:23 PM