جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید کے داماد منظر حسین انصاری کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔30، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید کے داماد منظر حسین انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)
واضح رہے کہ منظر حسین انصاری مرحوم جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اور 28سالہ جواں سالہ بھتیجے عارف حسین کی 1995ء میں ماورائے عدالت قتل کے بعد سے کینیڈا میں مقیم تھے اور انہوں نے اس دوران شدید مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا تھا ۔